وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، ملک و قوم کیلیے خصوصی دعائیں
وزیراعظم کی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی، بیت اللہ میں حاضری کی سعادت، ملک و قوم کیلیے خصوصی دعائیں
وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفد کے دیگر ارکان کو کعبہ شریف کی زیارت خاص کی سعادت بھی حاصل ہوئی
وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا۔
عمرہ کی ادائیگی سے قبل وزیراعظم، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفد کے دیگر ارکان کو کعبہ شریف کی زیارت خاص کی سعادت بھی حاصل ہوئی جہاں انہوں نے عبادت کی اور روحانی لمحات گزارے۔
عمرہ کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر وفد کے ارکان نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی، عوام کی سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد اور خطے سمیت پوری دنیا میں امن و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
