جدہ میں جدید کرکٹ سٹیڈیم بنے گا، پی سی بی اور ایس اے سی ایف میں تاریخ ساز معاہدہ

جدہ میں جدید کرکٹ سٹیڈیم بنے گا، پی سی بی اور ایس اے سی ایف میں تاریخ ساز معاہدہ

جدہ میں جدید کرکٹ سٹیڈیم بنے گا، پی سی بی اور ایس اے سی ایف میں تاریخ ساز معاہدہ

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی چئیرمین سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے سربراہ شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود سے اہم ملاقات

تاریخ میں پہلی بار پی سی بی اور سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن کے درمیان جدہ میں جدید ترین کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے سٹریٹجک معاہدہ طے پا گیا

پی سی بی جدہ میں بین الاقوامی معیار اور جدید ترین سہولتوں سے مزین کرکٹ سٹیڈیم بنائے گا

جدہ میں کرکٹ سٹیڈیم میں آئی سی سی کے معیار کے مطابق تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی

پی سی بی اور سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن انفراسٹرکچر کی ترقی، تکنیکی مہارت، سٹیڈیم کی منصوبہ بندی اور آپریشنل معیار پر مل کر کام کریں گے

یہ منصوبہ سعودی عرب کو بین الاقوامی کرکٹ میچوں اور بڑے ایونٹس کی میزبانی کے قابل بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا

سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے عین مطابق کھیلوں میں سرمایہ کاری، سپورٹس ٹورازم ، عوامی شمولیت اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے مقاصد کو بھی سپورٹ کرے گا

محسن نقوی نے کاہ کہ سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کیلئے یہ معاہدہ ایک سنگ میل ہے، مل کر ایک ایسی شراکت داری قائم کر رہے ہیں جو کھیل کو مضبوط سے مضبوط تر بنائے گی، یہ پارٹنرشپ کرکٹ کے حلقوں کو جوڑے گی اور ایک لازوال یادگار بنے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں