ڈی جی کے ڈی اے نے محکمہ فنانس اینڈ اکاؤنٹس میں ڈیجیٹلائزڈ مالیاتی نظام کا افتتاح کردیا

ڈی جی کے ڈی اے نے محکمہ فنانس اینڈ اکاؤنٹس میں ڈیجیٹلائزڈ مالیاتی نظام کا افتتاح کردیا

جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید فروغ دے کر مالیاتی امور کو زیادہ مؤثر، شفاف اور تیز رفتار بنایا جائے، ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی

کراچی: ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے محکمہ فنانس اینڈ اکاؤنٹس کے ڈی اے میں ڈیجیٹلائزیشن اقدامات اور جدید مالیاتی نظام کے نفاذ کے سلسلے میں کمپیوٹرائزڈ سافٹ ویئر سسٹم کا افتتاح کر دیا۔

اس جدید نظام کے تحت محکمہ فنانس اینڈ اکاؤنٹس کی تمام مالی ادائیگیوں اور ریکارڈ کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پرمحفوظ کیا جائے گا، جس سے مالیاتی امور میں شفافیت، درستگی اور رفتار کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ کمپیوٹرائزڈ سافٹ ویئر سسٹم ممبر فنانس کے ڈی اے نوید انور صدیقی کی سربراہی میں پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا، جو ادارے میں جدید اصلاحات کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

اس موقع پر ممبر فنانس کے ڈی اے نوید انور صدیقی، سیکریٹری کے ڈی اے محمد ارشد خان، ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس ندیم شبیر، اکاؤنٹس آفیسر بکس ندیم تاج، اکاؤنٹس آفیسر ناصر خان، چیک رائٹر کامران مقصود اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

افتتاح کے موقع پر ممبر فنانس نوید انور صدیقی نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کو محکمہ فنانس اینڈ اکاؤنٹس میں جاری ڈیجیٹلائزیشن اقدامات، جدید مالیاتی نظام کے نفاذ اور ادارہ جاتی اصلاحات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ محکمہ کی مجموعی کارکردگی، مالیاتی نظم و ضبط، شفافیت کے فروغ اور ڈیجیٹل نظام کے ذریعے خدمات کی بہتری کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے محکمہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید فروغ دے کر مالیاتی امور کو زیادہ مؤثر، شفاف اور تیز رفتار بنایا جائے تاکہ ادارے کی مجموعی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں