چیئرمین محمد یوسف کی نگرانی میں نیو کراچی ٹاؤن میں انسدادِ پولیو مہم جاری
کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی ہدایات اور نگرانی میں نیو کراچی ٹاؤن کی یونین کونسلز 8 اور 11 میں انسدادِ پولیو کی قومی مہم جاری ہے۔ ٹاؤن انتظامیہ پولیو ٹیموں کو ضروری سہولیات اور بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے تاکہ پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جا سکیں۔
چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ پولیو سے پاک پاکستان ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔
وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر نے پولیو ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ قومی جذبے کے ساتھ گھر گھر جا کر بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ نے کہا ہے کہ پولیو مہم کی عکامیابی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، تاکہ ہر بچے کو پولیو سے محفوظ رکھا جا سکے اور ملک کو اس موذی مرض سے نجات دلانے کی قومی کوششوں میں مؤثر کردار ادا کیا جا سکے۔
