پنجاب حکومت نے صوبے میں نئے نصاب کی منظوری دے دی، کتاب میں کیو آر کوڈ شامل ہوگا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کے نئے نصاب کی منظوری دے دی گئی۔
نئے نصاب کے تحت کتابوں کا بوجھ 25 فیصد کم کرنے اور رٹے کے رجحان کی حوصلہ شکنی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ہر نصابی کتاب میں کیو آر کوڈ شامل ہوگا، جسے اسکین کرکے طلبہ متعلقہ موضوع کا ویڈیو سبق دیکھ سکیں گے۔
وزیراعلیٰ نے کلاس ون سے بارہویں جماعت تک اے آئی نصاب اور اے آئی لیبز پر بھی توجہ دینے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں اساتذہ کی مینٹل ہیلتھ ٹریننگ، جسمانی سزا کے خاتمے، آن لائن کونسلنگ اور ہفتے کا ایک دن ٹیچر ٹریننگ کے لیے مختص کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بہترین تعلیمی ماڈل متعارف کرانا ہے اور پرائمری تعلیم کی بنیاد مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔
