منگھوپیر ٹاؤن میں جاری انسدادِ پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے کمشنر کراچی کی زیرِ سرپرستی اجلاس

منگھوپیر ٹاؤن میں جاری انسدادِ پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے کمشنر کراچی کی زیرِ سرپرستی اجلاس

کراچی: منگھوپیر ٹاؤن میں جاری انسدادِ پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے، منگھوپیر ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں مہم کی نگرانی بہتر بنانے اور ہر بچے تک پولیو سے بچاؤ کے قطرے پہنچانے کے حوالے سے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرِ سرپرستی ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی، ڈسٹرکٹ ویسٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر عابد حسین ستی، وائس چیئرمین رانا محمد عارف،  منگھوپیر ٹاؤن کی تمام UC کے چیئرمینز، وائس چیئرمینز، کونسلرز، پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ  کی تنظیم کے عہدیداران سمیت متعلقہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں منگھوپیر ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں جاری انسدادِ پولیو مہم، پولیو ٹیموں کی فیلڈ میں موجودگی، بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے عمل کی نگرانی، والدین میں آگاہی پیدا کرنے اور پولیو سے بچاؤ کے حوالے سے عوامی تعاون حاصل کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کمشنر کراچی کی جانب سے منگھوپیر ٹاؤن میں انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں کیے جانے والے اقدامات کو سراہا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے بلدیاتی نمائندگان اور سیاسی تنظیم کے عہدیداران اپنے اپنے علاقوں میں فعال کردار ادا کریں۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ منگھوپیر ٹاؤن کی تمام UC میں پولیو مہم کی مؤثر نگرانی کے لیے مقامی سطح پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی، بچوں کی کوریج اور رہ جانے والے بچوں کے حوالے سے مسلسل فالو اَپ کیا جائے۔

اس موقع پر اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ ایسے والدین جو کسی بھی وجہ سے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے گریز کرتے ہیں، ان سے مؤثر اور مثبت انداز میں رابطہ کیا جائے، ان کے تحفظات دور کیے جائیں اور انہیں پولیو ویکسین کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کے لیے آمادہ کیا جائے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے عوامی آگاہی کو مزید وسیع کیا جائے گا اور بلدیاتی نمائندگان، پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور متعلقہ ذمہ داران اپنے اپنے علاقوں میں سوشل میڈیا کے ذریعے بھی بھرپور آگاہی مہم چلائیں گے تاکہ والدین کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی اہمیت سے آگاہ کیا جا سکے اور مہم کا پیغام زیادہ سے زیادہ شہریوں تک پہنچایا جا سکے۔

ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے  کہا کہ پولیو کا خاتمہ ایک قومی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے منگھوپیر ٹاؤن کی تمام یوسیز میں بھرپور اور مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس لیے بلدیاتی نمائندگان، سیاسی کارکنان، پولیو ٹیموں اور شہریوں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

حاجی نواز علی بروہی نے کہا کہ منگھوپیر ٹاؤن کی ہر یونین کونسل میں انسدادِ پولیو مہم کی نگرانی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا اور منتخب نمائندگان اپنے اپنے علاقوں میں پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصاً ان خاندانوں تک رسائی حاصل کرنا ضروری ہے جہاں والدین بچوں کو قطرے پلانے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، کیونکہ مؤثر آگاہی، اعتماد سازی اور مسلسل رابطے کے ذریعے ہی ہر بچے کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔

چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے مزید کہا کہ انسدادِ پولیو مہم صرف سرکاری اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کا فرض ہے۔ انہوں نے منگھوپیر ٹاؤن کے تمام بلدیاتی نمائندگان، پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، والدین کو بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی ترغیب دیں اور سوشل میڈیا سمیت ہر دستیاب پلیٹ فارم کے ذریعے عوامی آگاہی کو فروغ دیں۔

وائس چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن رانا محمد عارف نے بھی انسدادِ پولیو مہم کی کامیابی کے لیے بھرپور تعاون اور اپنے علاقوں میں مؤثر نگرانی یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کی جانب سے متفقہ طور پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ منگھوپیر ٹاؤن کی تمام یونین کونسلز میں انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مشترکہ اور مربوط اقدامات جاری رکھے جائیں گے، پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، رہ جانے والے بچوں تک رسائی یقینی بنائی جائے گی اور والدین و شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع کو بھرپور انداز میں استعمال کیا جائے گا، تاکہ منگھوپیر ٹاؤن کے ہر بچے کو پولیو سے محفوظ بنانے کی کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں