پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن انوائرمنٹ کمیشن اورحکومتِ سندھ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے شجرکاری مہم

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن انوائرمنٹ کمیشن اورحکومتِ سندھ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے شجرکاری مہم

کراچی: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انوائرمنٹ کمیشن کے زیرِ اہتمام اور حکومتِ سندھ کے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس، کشمیر روڈ کراچی میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمانِ خصوصی سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز، حکومتِ سندھ منور علی مہیسر تھے۔

تقریب میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایسوسی ایٹ سیکریٹری و انوائرمنٹ کمیشن کی ڈپٹی سیکریٹری جنرل تہمینہ آصف، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت، سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد، سید فاؤنڈیشن کے صدر سید وسیم ہاشمی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر امتیاز شیخ,سی پی کے گرین کے ڈپٹی چیف ڈاکٹر فرقان شیخ سمیت دیگر اسپورٹس ڈگنیٹیز نے شرکت کی۔

اس موقع پر شجرکاری کے ذریعے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کھیلوں کے فروغ کے ساتھ صحت مند اور سرسبز ماحول کا قیام بھی ناگزیر ہے۔ کھیلوں کے میدان صرف مقابلوں کے مراکز نہیں بلکہ صحت، مثبت سرگرمیوں اور معاشرتی ترقی کے مراکز بھی ہیں، جنہیں سرسبز اور صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اسی سوچ کو عملی شکل دیتے ہوئے اسپورٹس کمپلیکس میں پودے لگائے گئے

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے انوائرمنٹ کمیشن کی اس کاوش کا مقصد کھیل اور ماحول کے باہمی تعلق کو اجاگر کرتے ہوئے اسپورٹس کمیونٹی کو ماحولیاتی تحفظ اور شجرکاری کے لیے متحرک کرنا ہے، تاکہ کھیلوں کے میدانوں کو سرسبز، صحت مند اور آنے والی نسلوں کے لیے مزید بہتر بنایا جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں