ڈی سی کیماڑی کی زیرِ صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس
کراچی: محرم الحرام کے پرامن اور منظم انعقاد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر کیماڑی امیر علی افضل کی زیرِ صدارت منعقد ہوا.
اجلاس میں ٹاؤن چیئرمین مورڑو میر بحر علی اکبر، ٹاؤن چیئرمین بلدیہ کریم اسکانی، ٹاؤن چیئرمین ماڑی پور ہمایوں لالا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان، کے الیکٹرک، واٹر بورڈ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی، صفائی ستھرائی، پانی، بجلی اور دیگر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔
اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ عزادارانِ حسینؑ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرتے ہوئے محرم الحرام کے تمام انتظامات بہترین انداز میں مکمل کیے جائیں گے۔
