لیاقت آباد ٹاؤن میں عید کے تینوں دن آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا آپریشن جاری رہا:فراز حسیب

لیاقت آباد ٹاؤن میں عید کے تینوں دن آلائشیں اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کا آپریشن جاری رہا:فراز حسیب

آلائشیں اٹھانے کے بعد جراثیم کش اسپرے اور چونے کا چھڑکاؤ لازمی کیا جائے تاکہ تعفن اور وبائی امراض کے خدشات کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے:فراز حسیب

کراچی چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فرازحسیب عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز بھی صفائی ستھرائی اور آلائش آپریشن کی مؤثر نگرانی کے لیے مختلف علاقوں، کلیکشن پوائنٹس اور شکایتی مراکز کا دورہ کرتے رہے۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی ستھرائی، آلائش اٹھانے کے عمل اور دیگر بلدیاتی امور میں مصروف عمل سینیٹری و آپریشنل عملے سے ملاقات کی اور جاری کام کے حوالے سے تفصیلی آگاہی حاصل کی۔

چیئرمین فرازحسیب نے عیدالاضحیٰ کے تینوں دن آلائشوں کی بروقت منتقلی اور صفائی ستھرائی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افسران اور عملے کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد ٹاؤن کے تمام کلیکشن پوائنٹس، شکایتی مراکز اور قربانی کے مقامات پر آلائشیں اٹھانے کے بعد جراثیم کش اسپرے اور چونے کا چھڑکاؤ لازمی کیا جائے تاکہ تعفن، آلودگی اور وبائی امراض کے خدشات کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے اور شہریوں کو صاف، صحت مند اور آلائشوں سے پاک ماحول فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں اور ٹاؤن انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کو بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہے۔ چیئرمین فراز حسیب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کسی بھی علاقے میں صفائی کے حوالے سے غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن طفصل نے چیئرمین فراز حسیب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عید کے تین دنوں کے دوران لاکھوں شہریوں کی قربانیوں سے حاصل ہونے والی آلائشوں کو بروقت اٹھا کر ٹمپنگ پوائنٹس منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں سے انہیں لینڈ فل سائڈ منتقل کر کے محفوظ طریقے سے تلف کیا جائے گا۔بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ آلائش آپریشن کے ساتھ ساتھ معمول کی صفائی ستھرائی کا عمل بھی بلا تعطل جاری ہے جبکہ شکایتی مراکز پر موصول ہونے والی شہری شکایات کے فوری ازالے کے لیے اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے تاکہ موصول ہونے والی شکایات کو بروقت نمٹایا جا سکے۔چیئرمین فراز حسیب نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ نے عیدالاضحیٰ کے تین دن خصوصی طور پر آلائش آپریشن اور صفائی مہم کے لیے مختص کیے، جن کی وہ خود مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ عوام کو آلائشوں سے پاک، صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے صفائی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی اور مسلسل ڈیوٹی کے باوجود عملہ عوامی خدمت میں مصروف ہے، جو قابل تحسین ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں