عیدالاضحیٰ کے تینوں روز ماڈل کالونی ٹاؤن میں آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے آفلز کلیکشن آپریشن جاری رہا

عیدالاضحیٰ کے تینوں روز ماڈل کالونی ٹاؤن میں آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے آفلز کلیکشن آپریشن جاری رہا

کراچی: امیر جماعت اسلامی ضلع ائیرپورٹ محمد اشرف کی سرپرستی میں قائم مقام ٹاؤن چیئرمین فیصل باسط، چیف کوآرڈینیٹر نجم الدین کی نگرانی میں عیدالاضحیٰ کے تینوں روز ماڈل کالونی ٹاؤن کی تمام یونین کمیٹیز میں آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کے لیے آفلز کلیکشن آپریشن جاری رہا۔

ماڈل کالونی ٹاؤن کی تمام یونین کمیٹیز میں یونین کمیٹیز کے نمائندے اپنی اپنی ٹیم کے ہمراہ آلائشوں کو علاقوں سے اٹھوا کر کلیکشن پوائنٹس تک منتقل کروانے میں مصروف عمل رہے۔

امیر جماعت اسلامی ضلع ائیرپورٹ محمد اشرف، قائم مقام ٹاؤن چیئرمین فیصل باسط، چیف کوآرڈینیٹر نجم الدین نے بخود ڈائریکٹر سینیٹیشن نیئر علی خان کے ہمراہ آفلز کلیکشن آپریشن کی نگرانی کے لیے ماڈل کالونی ٹاؤن کی تمام یونین کمیٹیز میں لگائے گئے عیدالاضحیٰ ایمرجنسی ڈیوٹی کیمپس کے دورے کیے اور کیمپس پر موجود یوسی چیئرمینز وائس چیئرمینز کونسلرز اور عملے سے ملاقات کی۔

قائم مقام ٹاؤن چیئرمین فیصل باسط، ٹاؤن میونسپل کمشنر محمد ابراہیم عمرانی کی ہدایت پر ماڈل کالونی ٹاؤن کا عملہ عیدالاضحیٰ کے تینوں روز عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی، بروقت آلائشوں کو اٹھوانے صفائی ستھرائی کے انتظامات میں مصروف عمل رہا۔

قائم مقام ٹاؤن چیئرمین فیصل باسط، چیف کوآرڈینیٹر نجم الدین نے ڈائریکٹر سینیٹیشن نیئر علی خان کے ہمراہ ماڈل کالونی ٹاؤن کے مختلف کلیکشن پوائنٹس کے دورے کرتے رہے اور وقتاً فوقتاً مرکزی و ذیلی سڑکوں کا معائنہ کیا، قائم مقام ٹاؤن چیئرمین فیصل باسط، چیف کوآرڈینیٹر نجم الدین نے دورے کے موقع پر مختلف مقامات سے اپنی نگرانی میں آلائشیں اٹھوائی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات مکمل کروانے کے بعد کلیکشن پوائنٹس پر چونے کا چھڑکاؤ کروایا اور سڑکوں پر عرق گلاب کا اسپرے کروایا گیا۔

ماڈل کالونی ٹاؤن میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو صاف ستھرا صحت مند ماحول فراہم کرنے پر اور لاکھوں کی تعداد میں آلائشوں کو بروقت اٹھانے اور ٹھکانے لگانے پر امیر جماعت اسلامی ضلع ائیرپورٹ محمد اشرف کی جانب سے جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندوں چیئرمینز وائس چیئرمینز، کونسلرز رضا کاروں اور ٹی ایم سی اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں