گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی ہدایت پر واٹر ٹینکر کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل، میونسپل کمشنر نے معائنہ کیا

گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی ہدایت پر واٹر ٹینکر کی مرمت اور بحالی کا کام مکمل، میونسپل کمشنر نے معائنہ کیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین جناب طارق عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایت پر گڈاپ ٹاؤن کے واٹر ٹینکر کی مکمل مرمت اور بحالی کا کام کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا۔اس سلسلے میں میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے متعلقہ محکمہ جاتی افسران کے ہمراہ واٹر ٹینکر نمبر10 کا تفصیلی معائنہ کیا۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اپنے پیغام میں کہا کہ گڈاپ ٹاؤن رقبے کے لحاظ سے ایک وسیع علاقے پر مشتمل ہے، جہاں متعدد دور دراز آبادیوں میں پانی کی باقاعدہ سہولت دستیاب نہیں۔ ایسی صورتحال میں ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کی جانب سے شہریوں کو واٹر ٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔تاکہ عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور پانی جیسی اہم ضرورت کو پورا کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ واٹر ٹینکر کی مرمت اور بحالی سے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی کا نظام مزید مؤثر، بہتر اور تیز بنایا جا سکے گا، جس سے گڈاپ کے شہریوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے کہا کہ چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی ہدایات پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای)نور علی جمالی اور(AEE) وسیم آرائیں نے فوری اقدامات کرتے ہوئے واٹر ٹینکر کی مرمت کا کام بمعہ نیو جنریٹر اور سپلائی پائپ مکمل کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی خدمت کے کاموں میں کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کو بروقت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

گڈاپ ٹاؤن انتظامیہ شہری مسائل کے حل کے لیے مسلسل متحرک ہے اور بلدیاتی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اس موقع پر افسر مالیات افتخار حیسن دایو،ڈائر یکٹر (HRM)ہمایوں عمران خان،ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر،انچارج واٹر ٹینکر اسلم بروہی، ڈپٹی ڈائر یکٹر انکروچمنٹ ریاض حمید بلوچ، کمپیوٹر آپریٹر آدم ڈاڈا، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں