سیتارڈ میں میٹرک کے طالبہ علم کی مبینہ گرفتاری کے خلاف احتجاج، ٹائر نذرآتش
گاؤں کاٹ کولاچی کے رہائشیوں نے طالبہ علم کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔
سیتاروڈ (رپورٹ: منور سولنگی) گاؤں کاٹ کولاچی کے رہائشیوں نے پولیس کی مبینہ زیادیوں اور طالبہ علم کو گرفتار کرنے کے خلاف احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔
پھاٹک چوک پر ٹائر نذرآتش کرنے سے کے این شاہ روڈ بند ہوگیا، شدید گرمی کے باعث گاڑیوں کے اندر موجود مسافر کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس موقع پر کبیر کولاچی، نذیر کولاچی اور نیاز کولاچی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو روز قبل راجو ڈیرو پولیس دکان پر بیٹھے دسویں جماعت کے طالب علم بلال کولاچی کو زبردستی اٹھا کر لے گئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ میٹرک کے طالب علم بلال کولاچی پر کوئی مقدمہ درج نہیں اور نہ ہی پولیس کو کسی مقدمہ میں مطلوب تھے۔
مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پولیس کی زیادتیوں کا نوٹس لے کر طالب علم بلال کولاچی کو رہا کیا جائے۔
