صدر ٹاؤن شومارکیٹ میں واقع“ماما روڈ”کا نام تبدیل کر کے“استاد رفیع الزماں صابری روڈ”رکھ دیا گیا

صدر ٹاؤن شومارکیٹ میں واقع“ماما روڈ”کا نام تبدیل کر کے“استاد رفیع الزماں صابری روڈ”رکھ دیا گیا

کراچی: صدر ٹاؤن کی حدود شو مارکیٹ میں واقع اہم اور مصروف شاہراہ“ماما روڈ”کا نام باضابطہ طور پر تبدیل کرتے ہوئے اسے نامور فنکار، موسیقار اور قوالی کی دنیا کی ممتاز شخصیت استاد رفیع الزماں صابری مرحوم کے نام سے منسوب کر دیا گیا ہے۔ اس شاہراہ کو اب“استاد رفیع الزماں صابری روڈ”کے نام سے جانا جائے گا۔

یہ سڑک شو مارکیٹ  اور علاقے کی ایک مرکزی گزرگاہ ہونے کے باعث روزانہ ہزاروں شہری اس سے مستفید ہوتے ہیں سڑک کے نام کی تبدیلی کا مقصد نہ صرف ایک عظیم فنکار کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے بلکہ شہر کراچی کی ثقافتی اور فنی تاریخ کو بھی اجاگر کرنا ہے۔

چیئرمین صدر ٹاؤن، منصور احمد شیخ نے اس موقع پر کہا کہ استاد رفیع الزماں صابری مرحوم نے برصغیر کی موسیقی، بالخصوص قوالی کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ ان کے نام سے اس اہم شاہراہ کی منسوبی دراصل ان کی فنی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے مترادف ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر ٹاؤن شومارکیٹ میں“ماما روڈ”کا نام تبدیل کر کے“استاد رفیع الزماں صابری روڈرکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر  استاد رفیع الزماں صابری مرحوم کے فرذند شفیق الزماں اہل خانہ، شہداء فاؤنڈیشن کے صدر سید شاہد حسین زیدی،ایڈوکیٹ ایم اے گوڈیل،محمد علی زمان اشرفی، ٹاؤن اراکین کونسل،یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین،محکمہ جاتی افسران اور علاقع معزذین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی

چیئرمین صدر ٹاؤن نے مزید کہا کہ صدر ٹاؤن انتظامیہ شہر کی تاریخ، ثقافت اور عظیم شخصیات کو اجاگر کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ نئی نسل کو اپنے قومی ہیروز اور فنکاروں کے کارناموں سے آگاہی حاصل ہو۔ اس طرح کے اقدامات نہ صرف شناخت کو مضبوط بناتے ہیں بلکہ معاشرے میں مثبت سوچ کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

چیئرمین نے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ  شہریوں کی رہنمائی کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کیے جائیں۔ اس کے علاوہ نقشہ جات اور سرکاری ریکارڈ میں بھی اس تبدیلی کو جلد از جلد اپڈیٹ کیا جائے گا۔

استاد رفیع الزماں صابری اور انکے اہل خانہ اورمقامی عوام نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے  چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے ایک خوش آئند قدم قرار دیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے اقدامات کے ذریعے شہر کی

ثقافتی پہچان کو مزید اجاگر کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں