رکنِ قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کا چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن  کے ہمراہ یوسی ون میں آئی ٹی و کمیونٹی سینٹر کے کام کا جائزہ

رکنِ قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی کا چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن  کے ہمراہ یوسی ون میں آئی ٹی و کمیونٹی سینٹر کے کام کا جائزہ

کراچی: منگھوپیر ٹاؤن  یونین کونسل  1 کے علاقے رمضان گوٹھ میں زیرِ تعمیر آئی ٹی و کمیونٹی سینٹر کے ترقیاتی کام کا جائزہ لینے کے لیے رکنِ قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی، یوسی چیئرمین ہلال رحمانی اور متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

دورے کے دوران چیئرمین منگھوپیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی نے منصوبے کے حوالے سے ایم این اے محترمہ شاہدہ رحمانی کو نہایت جامع اور مدلل بریفنگ دیتے ہوئے تعمیراتی کام کی رفتار، معیار اور شفافیت سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبہ جدید انجینئرنگ اصولوں اور معیاری میٹریل کے استعمال کے ساتھ پایۂ تکمیل کی جانب گامزن ہے، اور اس کا ہر مرحلہ مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ علاقے کے عوام کو ایک دیرپا اور معیاری سہولت فراہم کی جا سکے۔

چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے اس موقع پر کہا کہ وہ ذاتی طور پر اس منصوبے کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آئی ٹی و کمیونٹی سینٹر نہ صرف علاقے کے نوجوانوں کے لیے جدید آئی ٹی تعلیم اور ہنر سیکھنے کا ذریعہ بنے گا بلکہ کمیونٹی کے لیے ایک مؤثر اور فعال سماجی مرکز بھی ثابت ہوگا۔

شاہدہ رحمانی نے جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی ذاتی دلچسپی اور انتھک کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور اعلیٰ معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد اس اہم سہولت سے مستفید ہونے کا موقع مل سکے۔

علاقہ مکینوں نے اس موقع پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی مسلسل نگرانی، عوامی خدمت کے جذبے اور ترقیاتی کاموں میں سنجیدگی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ آئی ٹی و کمیونٹی سینٹر جلد مکمل ہو کر علاقے کے لیے ایک مثالی اور کارآمد سہولت ثابت ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں