ملازمین کی زندگی اور صحت ہمارے لیے سب سے زیادہ اہم ہے، اس لیے جدیدمتعلقہ ٹولز کی فراہمی ناگزیر تھی:محمد یوسف

ملازمین کی زندگی اور صحت ہمارے لیے سب سے زیادہ اہم ہے، اس لیے جدیدمتعلقہ ٹولز کی فراہمی ناگزیر تھی:محمد یوسف

کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے ایم اینڈ ای (الیکٹرک) ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی بہتر بنانے اور ملازمین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہیلپنگ ایکوپمنٹ اور حفاظتی سامان محکمہ کے حوالے کر دیا۔

اس موقع پر وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر، وائس چیئرمین یونین کونسل  5  توقیر خان، ڈائریکٹر ایم اینڈ ای ڈیپارٹمنٹ سید شفقت عالم، انجینئر عرفان شیخ، انجینئرواجد علی، ایم اینڈ ای ڈیپارٹمنٹ کے افسر خالد حسین، ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹیشن مشتاق خان اور دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم اینڈای ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین انتہائی مشکل حالات میں اپنی خدمات انجام دیتے ہیں۔ خصوصاً بارش، ہنگامی صورتحال اور حادثات کے دوران بجلی کے پولوں پر چڑھ کر مرمت اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب جیسے خطرناک کام سرانجام دیتے ہیں، جس سے حادثات کا خدشہ موجود رہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کی زندگی اور صحت ہمارے لیے سب سے زیادہ اہم ہے، اس لیے حفاظتی سامان اور جدیدمتعلقہ ٹولز کی فراہمی ناگزیر تھی۔

چیئرمین محمد یوسف نے مزید کہا کہ اگرچہ اس سامان کی فراہمی میں کچھ  تاخیر ہوئی تاہم اب وعدے کے مطابق ایم اینڈای ڈیپارٹمنٹ کو حفاظتی لباس، ہیلپنگ ایکوپمنٹ، ایمرجنسی لائٹس اور دیگر ضروری اوزار فراہم کر دیے گئے ہیں تاکہ ملازمین ہنگامی حالات میں بھی محفوظ انداز میں اپنی خدمات انجام دے سکیں۔

انہوں نے ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ حفاظتی سامان کا لازمی استعمال کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ پہلے چیئرمین محمد یوسف کی خصوصی توجہ سے ہیوی وہیکل جو عرصہ دراز سے ناکارہ تھے ان مشینری کو مرمت کرکے قابل استعمال بنایاگیا، وہیکل بیڑے میں الیکٹرک اسکائی لفٹر،ٹریکٹر ٹرالی و دیگر ہیوی وہیکل شامل کئے گئے ہیں جدید اسکائی لفٹر کے زریعے نیو کراچی ٹاؤن کی مین شاہراہوں اور لنک روڈ پر اسٹریٹ لائٹس کو روشن کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ ملازمین کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم اینڈ ای ڈیپارٹمنٹ ٹاون کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور حفاظتی سامان کی فراہمی سے نہ صرف ملازمین کو سہولت ملے گی بلکہ عوام کو بھی بہتر خدمات فراہم ہوں گی۔تقریب کے اختتام پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن نے ملازمین کو محنت، ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دینے کی تلقین کی اور کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں