کراچی: جیتپور میمن ایشویشن کی جانب سے فاطمہ بھائی تائی ہسپتال میں ماہ رمضان میں ایک ماہ کا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور ہسپتال میں نئی مشینری اور نیو وارڈ کا افتتاح صدر جیت پور میمن ایشویشن آصف مجید پانے والا نے کیا
ان کے ہمراہ جنرل سیکٹری فرحان موتی والا میڈیکل ایڈ کمیٹی کے چیئرمین امین پانا والا، چیئرمین فاطمہ بائی تائی ہاسپٹل امین سلطان پور والا اور باقی ٹیم ممبران بھی موجود تھے
فری میڈیکل کیمپ میں او پی ڈی کی سہولت کے ساتھ ساتھ دوائیاں اور بلڈ ٹیسٹ بھی مفت کیے جا رہے ہیں اس موقع پر صدر جیتپور میمن آصف مجید پانا والا نے کہا کہ میڈیکل کیمپ لگانے کا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے اور اس کیمپ میں بلا رنگ و نسل و تفریق کے تمام لوگوں کو علاج کی سہولت موجود ہیں اور انشاءاللہ پورا ماہ رمضان عوام کو یہ سہولت دستیاب رہیں گی۔
