چیئرمین آباد کا کراچی پولیس چیف سے ٹیلیفونک رابطہ، سیکیورٹی گارڈ کی شہادت پر اظہارِ تشویش

چیئرمین آباد کا کراچی پولیس چیف سے ٹیلیفونک رابطہ، سیکیورٹی گارڈ کی شہادت پرکا اظہارِ تشویش

کراچی: چیئرمین آباد حنیف گوہر کا کراچی پولیس چیف آزاد خان سے ٹیلیفونک رابطہ،ملیر میں بھتہ خوروں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ کی شہادت پر چیئرمین آباد کا اظہارِ تشویش

گلشن اقبال میں بلڈر سے 30 لاکھ روپے نقدی کی ڈکیتی کے واقعے پر بھی چیئرمین آباد کی کراچی پولیس چیف سے گفتگو کی گئی۔

اے آئی جی کراچی نے چیئرمین آباد کو حالیہ دنوں میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کرادی

اے آئی جی کراچی کی دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کیلئے پولیس کو فوری گرفتاری کی ہدایت،

چیئرمین آباد حنیف گوہر نے کہا کہ شہر میں بھتہ خوری اور ڈکیتی کے واقعات کی روک تھام یقینی بنائی جائے، سیکیورٹی گارڈ کے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔بلڈر سے 30 لاکھ روپے لوٹنے والے ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے۔

آزاد خان نے کہا کہ بھتہ خوری اور ڈکیتی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے پولیس اقدامات جاری ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں