بحری قزاقوں کے حملوں میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور اور زخمی ایئرپورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال

بحری قزاقوں کے حملوں میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور اور زخمی ایئرپورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال

کراچی: بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے پاکستانیوں کی وطن واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، جہاں گورنر سندھ نہال ہاشمی، وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، پیپلز پارٹی کے رہنما وقار مہدی، جماعت اسلامی کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار، آسیہ اسحاق اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے زخمی پاکستانیوں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر زخمیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے، ان کی خیریت دریافت کی گئی اور انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحری قزاقوں کے حملے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ہم جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر وہ صوبائی وزیر سعید غنی اور وقار مہدی کے ہمراہ ایئرپورٹ پر موجود ہیں تاکہ وطن واپس آنے والے زخمی پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔

ناصر حسین شاہ نے واضح کیا کہ زخمیوں کے علاج و معالجے کے تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے گی اور اس حوالے سے ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایئرپورٹ سے زخمیوں کو مزید طبی معائنے اور علاج کے لیے آغا خان اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں انہیں ضرورت کے مطابق طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سندھ زخمیوں کے علاج اور طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی جبکہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ بھی ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعے نے پوری قوم کو غمزدہ کیا ہے اور حکومت و سیاسی قیادت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

اس موقع پر گورنر سندھ نہال ہاشمی، ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار، جماعت اسلامی کے رہنما محمد فاروق اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی موجودگی میں زخمیوں کی عیادت کی گئی اور انہیں حوصلہ دیا گیا۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، حکومت سندھ زخمیوں کے علاج اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد مکمل صحتیابی عطا فرمائے۔

ایئرپورٹ پر موجود سیاسی رہنماؤں اور دیگر شخصیات نے بھی زخمی پاکستانیوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور اظہار یکجہتی کیا، جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد اور مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں