عوامی کی بنیادی بلدیاتی ضروریات کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں:چیئرمین محمد یوسف

 

کراچی: منتخب بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے نیو کراچی ٹاؤن میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کایونین کمیٹی نمبر 05    سیکٹر 5-F  کا دورہ۔علاقے میں پینے کے صاف پانی کی لائنوں کی تنصیب کا جائزہ۔

اس موقع پریونین کمیٹی 05 کے چیئرمین عطاء الرحمن،کو آر ڈینیٹر چیئرمین حنظلہ انور قریشی،یوسی وائس چیئرمین،وارڈ کونسلر و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے یونین کمیٹی نمبر 05   سیکٹر 5-F   کے رہائشیوں کی بنیادی ضرورت اور ان کے مطابلے پر پینے کے صاف پانی کی لائنوں کی تنصیب کاجائزہ لیتے ہوئے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل اور ان کے بنیادی بلدیاتی ضروریات کو پورا کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں مسائل کی وجہ اداروں کی عدم دلچسپی ہے عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے نیو کراچی ٹاؤن نے اپنے فنڈ سے مختلف علاقوں میں واٹر اینڈ سیوریج کی لائنوں کو تبدیل کیا ہے تاکہ عوام کے مسائل میں کمی آسکے۔منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کے مسائل سے باخوبی واقف ہیں اگر عوامی خدمت فراہم کرنے والے ادارے بالخصوص واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نیک نیتی سے ہمارے ساتھ کام کریں تو جلد عوام کے مسائل کو ختم کیا جاسکتا ہے۔ہم محدود وسائل میں بھی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کا م کررہے ہیں تاکہ عوام سکون سے زندگی گزار سکیں۔ہماری کوشش ہے کہ جلد نیو کراچی ٹاؤن کا انفرا اسٹریکچر بحال کیا جائے اس کے لئے ولڈر بینک کے ادارے کلک کے تعاون سے ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا جاچکا ہے جس کے ثمرات نیو کراچی ٹاؤن کی عوام کو بہت جلدنظر آنے شروع ہوجائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں