کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن: یونائیٹڈ ورکرز یونین نے ریفرنڈم چیلنج کردیا

کراچی: کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن میں آئندہ دوسال کے لیے سی بی اے یونین کے تعین کےلیے ریفرنڈم کروانے کےلیے یونائیٹڈ ورکرز یونین نے ریفرنڈم کو چیلنج کردیا۔ان خیالات کا اظہار یونائیٹڈورکرز یونین کے چیئرمین جوزف صنم،صدر پنھل مگسی،جنرل سیکریٹری اکرام خان نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ واٹر کارپوریشن کی بقاء اور ملازمین کی ملازمتوں کے تحفظ کےلیے واٹر کارپوریشن میں سابقہ سی بی اے یونین کے10سالہ سیاہ دور کا خاتمہ ضروری ہوگیا ہے۔ ہم نے ہمیشہ ایشوز کو حکام بالا تک پہنچانے کے لیے ہرممکنہ کوششیں  کی ہیں۔ادارے کی پرائیویٹائزیشن کو روکنے میں ہراول دستے کا کام کیا ہے۔آج ادارے کی واحد غیر سیاسی یونین ہونے کی وجہ سے ملازمین بلاتفریق رنگ ونسل یونائیٹڈ  ورکرز یونین کا حصہ ہیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ ریفرنڈم کو تنہاء لڑنے یا دیگر یونینز سے اتحاد کرکے ریفرنڈم میں حصہ لینے کا فیصلہ جلد جنرل کونسل اجلاس میں کیا جائے گا۔ریفرنڈم چیلنج ہونے کی خبر ملازمین میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

پیپلز لیبر یونین حب کنال کے صدر طفیل احمد شیخ کی قیادت میں 20  سے زائد ملازمین محمد قاسم بروہی،عطاءاللہ،واحد بخش،حمید،وسیم اکرم،مراد علی،محمد رمضان،شاہ نواز،لیاقت،منیر احمد،جمن،لیاقت علی،اسمعیل مگسی،طارق علی اور دیگر نے پیپلزلیبر یونین چھوڑ کر یونائیٹڈورکرز یونین میں شمولیت اختیار کرلی۔

پنھل مگسی اور اکرام خان نے ملازمین کو خوش آمدید کہا۔اور انہیں یقین دلایا کہ انہیں مایوس نہیں کیا جائے گا۔

طفیل شیخ،اسماعیل مگسی اور قاسم بروہی نے قائدین کو یقین دلایا کہ وہ یونائیٹڈ ورکرز یونین کو ہر صورت کامیاب بنائیں گے۔انہوں نے یونائیٹڈورکرز یونین کے قائدین کا۔حب کنال پر زبردست استقبال کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں