امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی کراچی نے پارک اور فوڈ اسٹریٹ کا افتتاح کردیا

کراچی:امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی کراچی سید وجیہ الحسن نے چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر کے ہمراہ یوسی نمبر 03 ناظم آباد نمبر 02   میں ابن صفی پارک کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی کراچی سید وجیہ الحسن نے کہا کہ کراچی کا ماضی دو بڑی چیزوں سے وابستہ رہا ہے ایک تعلیم اور کھیل۔ تعلیم کراچی کے نوجوانوں کا ہتھیار تھا، جماعت اسلامی کی منتخب قیادت نے دونوں کو یکجا کیا ہے ہمارے کھیل کے میدانوں کے نام انشااللہ ہماری تہذیب اور تمدن کے بڑے ناموں  پر رکھے جائیں گے ہمارے نوجوان جب کھیل کے میدانوں میں آئیں گے تو انہیں احساس ہوگا کہ ان کے پاس ایسی شخصیات رہتی رہی ہیں کہ جنہوں نے پورے ملک کی تہذیب اور تمدن کی بنیاد رکھی تھی پاکستان کا تہذیب اور تمدن کراچی کا تہذیب و تمدن ہوا کرتا تھا لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ کراچی سے اس کا یہ تشخص چھین لیا گیا ہم نے اس بات کا بیڑا اٹھایا ہے کہ نہ صرف کراچی کے عوام کو ریلیف دیں گے کراچی کے گلیوں کو روشن کریں گے ٹوٹے ہوئے سڑکوں کو بنائیں گے تاریک پارکوں کو بحال کریں گے اس کے ساتھ ساتھ ہم کراچی کی تہذیب اور تمدن بھی بحال کریں گے انشااللہ پھر کراچی پورے پاکستان کی تہذیب کو لیڈ کرے گا۔

چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ناظم آباد ٹاون کے تمام اجڑے ہوئے پارکس اور پلے گراونڈ کو بحال کرکے عوام کے حوالے کیا جائے، اور پارکوں کو ناظم آباد کے ہیروز کے نام سے موسوم کیا جائے اس سلسلے میں ہم نے پہلے آئی اون پارک کا نام تبدیل کرکے اس کا نام ماہرالقادری پارک رکھا  اور اب ہم نے یوسی 03  کے پارک کو بحال کرکے اس پارک کا نام عمران سیریز سے دنیا بھر میں مشہور ہونے والے معروف ادیب ابن صفی کے نام پر رکھا ہے ا وراگلا پارک ڈاکٹر ادیب رضوی کے نام سے موسوم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناظم آباد تقسیم کے بعد مہاجرین کی پہلی آ مجگاہ تھی اور اس کو گنگا جمنی تہذیب کا مرکز کہاجاتا تھا  بعد میں یہاں مختلف تہذیبیں آکر آبادہو ئیں اور یہ شہر وجود میں آیا اور اس کی ایک جدا تہذیب تھی جو آہستہ آہستہ، مٹتی جارہی تھی، ہماری کوشش ہے کہ ہم اس تہذیب کو دوبارہ سے بحال کریں، اور انشااللہ عوام کے تعاون سے ہم اپنے مقصد میں کامیاب  ہونگے

بعد ازاں امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید وجیہ الحسن  اور چیئرمین ناظم آباد ٹاون سید محمد مظفر نے  ہادی مارکیٹ فوڈ اسٹریٹ کا  افتتاح کیا، اور  فوڈ اسٹریٹ پر کئے گئے  پیور بلاک ورکس اور بیوٹی فیکیشن کے کام کی تعریف کی، اس موقع پر وائس  چیئرمین محمد نعمان صدیقی، میونسپل کمشنر اطہر سعیدخان، یوسی وائس  چیئرمین سلیم عمر، سعد صفی اور متعلقہ بلدیاتی افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں