کراچی:چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے کہا کہ رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر کورنگی ٹاؤن کی عوام الناس کو بہترین بلدیاتی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اسی سلسلے میں کورنگی ٹاؤن میں مساجد، تراویح کے مقامات امام بارگاہوں اور رہائشی علاقوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے گا، جبکہ جراثیم کش اسپرے، چونے کا چھڑکاؤ، روشنی کے مناسب انتظامات اور تجاوزات کے خاتمے جیسے اقدامات بھی کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے رمضان المبارک کی تیاریوں کے سلسلے میں افسران کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا
چیئرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے ٹاون وارڈن کی تعیناتی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا ہے، جو رش کے اوقات میں شاہراہوں پر ٹریفک کنٹرول میں مدد فراہم کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی بلا تعطل فراہم کرنا اولین تر جیحات میں شامل ہے اس موقع ٹاون کے محکمہ جاتی افسران بھی موجود تھے۔
