کراچی:ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو کی خصوصی ھدایت پر ٹاؤن میونسپل کمشنر احمد یار نے رمضان المبارک کی مناسبت سے بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات کے مطابق گڈاپ ٹاؤن میں ڈائریکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹشن محمد افضل لغاری کی نگرانی میں گڈاپ ٹاؤن کی مختلف یوسیز میں مساجد، نماز تراویح کے اجتماع گاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی، چونا چھڑکاؤ،اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
سپر ٹینڈنٹ انجینئرنور علی جمالی اور (AEE)وسیم آرائیں نے بتایا کہ رمضان مبارک سے قبل تمام مساجد اور عبادات گاہوں میں روشنی کے انتظامات کردیئے گے ہیں،اور کے علاوہ گڈاپ ٹاؤن کے وہ علاقے جہاں ہر واٹر سپلائی اسکیمیں نہیں ہیں وہاں پر واٹرٹینکرز کے ذریعے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے،ٹاؤن میونسپل کمشنر احمد یار نے کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ عظمت وبرکت والا ہے، مسلمانوں پر خدا کا فضل ہے کہ ہر سال انہیں ایک مہینہ نصیب ہوتا ہے جو ان کے گھروں میں آکر رحمت وبرکت کی بارش کرتا ہے۔
وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے رمضان مبارک کے حوالے سے کہا کہ رمضان شریف ہمیں تقوی پرہیزگاری اور صبر کا درس دیتا ہے اس ماہ مبارک میں لوگوں کے لئے آسانیا ں پیداکرنے سے قلب کو راحت ملتی ہے،تمام افسران اور یوسیز کے وائس چیئر مین اور اراکین کونسل ماہ رمضان میں گڈاپ ٹاؤن میں بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے میں عمل پیراہیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر (ایچ آر ایم) ہمایوں عمران خان، سپر ٹینڈنٹ انجینئر (بی اینڈ آر) فرحان علی لاشاری، ڈائر یکٹرانفارمیشن رضوان صابر، ڈپٹی ڈائر یکٹر (ایچ آر ایم)سرفرازا حمدکھتری، ڈائر یکٹر واٹر ریسو رس مینجمنٹ افضل بلوچ،انچارج سینیٹشن علی پلیجو،شانی پرویز، پی ایس چیئر مین لعل جان نبی موجود تھے۔
