کراچی: چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی جانب سے کورنگی کی عوام کے لیے جاری پھولوں کی نمائش "جشنِ بہاراں” میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی جانی میمن، ایم پی اے فاروق اعوان ، چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی ، صدر ضلع شرقی اقبال ساند نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی
اس موقع پرجنرل سیکریٹری ضلع شرقی ریاض بلوچ ، راجہ عادل ، یوسیز کے چیئرمین و وائس چیئرمین ، سٹی ایریا کی تنظیم ، اراکین کونسل اور ٹی ایم سی کورنگی کے افسران بھی موجود تھےتقریب میں پاکستان کے نامور آرٹسٹ ، سنگرز اور کامیڈین نے اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کیا
کورنگی ٹاون کے زیر اہتمام جشن بہاراں تقریبات کے حوالے سے عیدگا گراؤنڈ میں فلاور شواینڈ فیملی فیسٹیول ” کا دوسرے روزچیئر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کے رکن صوبائی اسمبلی فاروق اعوان، ضلع صدر ضلع کورنگی پیپلز پارٹی جانی میمن نے فلاور شواینڈ میوزیکل بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی
خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا کہ ہم عوامی خدمت کے سچے جذبے کے ساتھ کورنگی ٹاون کی تعمیر وترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے شب روز جد و جہد کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی نے عوامی خدمت کو ہمیشہ اپنا نصب العین سمجھا ہے۔کورنگی ٹاون کی عوام کو مسائل سے چھٹکارا دلانے کے ساتھ ساتھ صحت مند تفریحی سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے جس کا ثبوت آج کورنگی عیدگاہ گراؤنڈ میں پھولوں کی نمائش اور فیملی فیسٹیول کا شاندار انعقاد ہے
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی عوام کواحساس محرومیوں اور مسائل کے گرداب سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انشا اللہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے کورنگی ٹاون کی عوام کے ساتھ ملکر کورنگی کو ماڈل ٹاون بنائیں گے
اس موقع پر رکن صوبائ اسمبلی فاروق اعوان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بلدیاتی نمائندے جس جذبے کے ساتھ شہر کی تعمیر وترقی اور عوام کی خدمت کا فریضہ انجام دیا ہے وہ مثال تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی پیپلز پارٹی کو موقع ملا کراچی ترقی سے ہمکنار ہوابعد ازاں تقریب میں چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی جانب سے عوام میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔
