کراچی:کمشنر کراچی کی ہداہت پر ڈپٹی کمشنر ویسٹ احمد علی صدیقی کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ویسٹ میں پولیو مہم جاری ہے
مومن آباد ٹاؤن کےساتھ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں جاری پولیو مہم کے دوران اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ سید زین علی شاہ ٹاؤن انتظامیہ کے میڈیکل انچارج اور تمام عملہ پولیو مہم میں اپنے فرائض اپنا قومی فریضہ سمجھ کر انجام دے رہے ہیں
پولیو مہم کے دوران سید زین علی شاہ نے والدین پر زور دیا کہ وہ پولیو ورکرز کے لیے دروازہ کھولیں اور اپنے بچوں کو یہ اہم ویکسین پلائیں انہوں نے کہا کہ’پولیو کا کوئی علاج نہیں۔ یہ بیماری نہ صرف ایک بچے کو متاثر کرتی ہے بلکہ پورے خاندان کے لیے بھی زندگی بدل دیتی ہے۔ والدین ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر اس موذی مرض سے بچا سکتے ہیں۔‘انہوں نے کہا: ’ہر مہم میں ہر بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پییے تو ملک سے پولیو کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ ہمیں متحد ہونا گا اور مفروضوں پر بھروسہ کرنے سے گریز کرنا ہوگا۔
سید زین علی شاہ نے کہا کہ پولیو ورکر آپ کی دہلیز پر اس لیے آتے ہیں کہ آپ کے بچوں کو پولیو کی معذوری سے بچا سکیں۔ ان کا خیرمقدم کریں، انہیں گھر میں خوش آمدید کہیں اور اپنے بچوں کو ویکسین پلائیں۔‘ جبکہ پاکستان اور افغانستان وہ واحد ممالک رہ گئے ہیں جہاں پولیو اب بھی بچوں کے لیے خطرہ ہے۔ انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے لہذا آپ سب اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو ہولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔
