کراچی: ٹاؤن میںونسپل کارپوریشن منگھوپیر کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے یو سی ون اجتماع گاہ گیٹ نمبر چار سے مسجد جانے والے روڈ کارپٹنگ کے کام کا دورہ کیا ۔
روڈ کارپیٹنگ کےجاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے حاجی نواز علی بروہی نے کہا ہماری خوش قسمتی ہے کہ کراچی اجتماع ہماری حدود میں ہے جو پاکستان کا دوسرا بڑا اجتماع ہے اس اجتماع میں پورے پاکستان اور دوسرے ملکوں سے بھی بڑی تعداد میں لوگ یہاں ہر سال اجتماع میں شرکت کے لیے آتے ہیں ہم آنے والے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔
حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ ہر ممکن کوشش یہ ہے کہ آنے والے شرکاء کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اجتماع میں آنے والوں کے لیے کئی راستے موجود ہیں ۔جو مختلف جگہوں سے ہو کر اجتماع گاہ پہنچتے ہیں ہماری کوشش ہے ان تمام راستوں کو بروقت کارپیٹڈ کر کے عوام کے لیے سہولت فراہم کی جائے ۔ماضی میں کبھی یہاں اتنا کام نہیں کرایا گیا جس انداز میں آج یہاں کام جاری ہےجس کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ہ ترقی کا سفر جاری رہے گا اپنی علاقائی عوام کو ہر سہولت دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں ۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عابد ستی ،سینیئر نائب صدر صدیق اکبر، جنرل سیکرٹری حاجی جمیل ضیاء،انفارمیشن سیکرٹری علی اکبر کا چھیلو، وائس چیئرمین رانا محمد عارف،میونسپل کمشنر آغا خلیق ،سپریڈنٹ انجینیئر سمیع اللہ بروہی ،اے ڈبل ای آفاق عالم، سب انجینئر جنید صدیقی، اجتماع گاہ کے خادمین و عوام بھی موجود تھے
