کراچی: 5فروری کو پاکستان سمیت دنیا بھر یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے اسی سلسلے میں مومن آباد ٹاؤن میں ٹاؤن چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان، یوسی چیئرمین و پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی اسد امان اللہ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی و یوسی چیئرمین صلاح الدین یوسف زئی سید زین علی شاہ کی قیادت میں کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا
ریلی میں ٹاؤن وائس چیئرمین عبداللہ بلوچ اسکولوں کے طلبہ و طالبات اساتذہ کرام علاقہ معززین کے علاوہ اراکین ٹاؤن کونسل ٹاؤن انتظامیہ کے افسران و عملہ کے علاوہ عوام نے بھر پور شرکت کی
چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان نے ریلی کے شرکاء سے سے خطاب کرتے ہوئے 5 فروری یہ دن بھا رت کے زیر قبضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کے حقوق کی حمایت کے طور پر منایا جاتا ہے کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کی جانب سے جاری ظلم و تشدد کی بھرپور مذمت اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور کشمیرکی جدجہد آزادی میں نہ صرف ان کی بھرپور سپورٹ کریں گے بلکہ ضرورت پڑنے پر پاکستان کا بچہ بچہ اپنی جان تک قربان کرنے سے گریز نہیں کرے گا
سید زین علی شاہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوں عوام کو اقتصادی طور پر کمزور کرنے کیلئے ان کی زمینیں کاروبار اور تعلیمی ادا تباہ کر رہے ہیں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیمیں کشمیری عوام کے حقوق کی بحالی میں موثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہیں ہم بزدل دشمن کو یہ باور کرانے چاہتے ہیں کہ بحیثیت مسلمان ہمارا یہ ایمان ہے کہ دین اسلام کی سربلندی کیلئے جان دینے والا شہادت کے عظیم مرتبہ پر فائض ہوجاتا ہے کشمیریوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائیگی ہم سب جدوجہد آزادی تک انکی مکمل حمایت جاری رکھیں گے اور ضرورت پڑنے پر اپنی جانوں کا نزرانہ پیش کرنے سے بھی دریخ نہیں کریں گے انہوں نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی طاقتوں سے بھارت کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ریلی کے دوران تمام اراکین کونسل و شرکاء نے کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگانے کے ساتھ ساتھ بھارتی مصنوعات اور فلموں و ڈراموں کے بائیکاٹ جاری رہے گا.
