چیئرمین کورنگی ٹاؤن کا رہنماؤں کے ہمراہ یوسی 8 میں جاری سیوریج لائن کی تنصیب کے کام کا جائزہ

کراچی:چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے سیکریٹری اطلاعات ضلع کورنگی و چیئرمین یوسی 8 احمد رضا اور سابق صدر ضلع کورنگی جاوید شیخ کے ہمراہ یوسی 8  میں ٹی ایم سی کورنگی کی جانب سے جاری سیوریج لائن کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع کوآرڈینیٹر معیزالدین ، یوسی 28 کے صدر حاجی فہیم و دیگر بھی موجود تھے چئیر مین کورنگی ٹاون محمد نعیم شیخ نے کہا کہ عوام نے ہمیں اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے منتخب کیا ہے اور الحمدللہ ہم عوام کے مسائل حل کررہے ہیں وسائل کم ہے لیکن خدمت کے جذبے سے سر شار ہیںخدمت کا جذبہ ہو تو بڑے سے بڑے کام کئے جا سکتے ہیں انفارمیشن سیکریٹری ضلع کورنگی و چئیر مین یوسی 8 احمد رضا نے کہا کہ عوام واضح فرق محسوس کررہے ہیں کہ کن لوگوں نے صرف اپنی ناپاک سیاست الزام تراشی اور دھرنے میں چمکائی اور کون انکی خدمت کررہا یے

موقع پرموجود سابق صدر ضلع کورنگی جاوید شیخ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے عوامی نمائندے اپنی عوام کو بلدیاتی سہولیات انکی دہلیز پر فراہم  کرنے کی ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں