تاجران سے ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کا لہجہ دھمکی آمیز تھا:خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان  کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے الزام لگایا ہےکہ کراچی کے تاجروں سےگفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا لہجہ دھمکی آمیز  تھا۔ کراچی آپ کے آنے کے بعد جس شکل میں ہے اس کی وضاحت تو کریں۔

کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ  آپ نے تاجروں سے ملاقات میں اسٹریٹ کرائمز  پر معافی کیوں نہیں مانگی؟ آپ کہتے ہیں پرچیاں آنا بند ہوگئی ہیں، آج روزانہ کی بنیاد پر بھتہ طلب کیا جا رہا ہے اور  نہ دینے پر  روز قتل کیے جارہے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آپ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کو تباہ کر رہے ہیں، گزشتہ  15 سال سے سندھ میں جمہوریت کے نام پر ایک جماعت حکمرانی کر رہی ہے، مگر سندھ کے شہری علاقے بدترین حالات کا شکار  ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں