کراچی: گلبرگ ٹاؤن میں ورلڈ بینک کے ادارے کلک کے تعاون سے سڑکوں کے کام کا آغاز عرصہ دراز سے ٹوٹی ہوئی سڑکوں پر اثر نو تعمیر کہ کام پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور یو سی چیئرمین اور افسران کے ہمراہ دورہ کیا۔
اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کی تکلیف سے بخوبی آگاہ ہیں ہم نے سڑک کی تعمیر سے قبل واٹر اور سیوریج کی لائنوں کو درست کیا اور مین ہول تعمیر کیے تاکہ تعمیر ہونے والی سڑکیں دیر پا اور پائیدار رہیں تاکہ ٹاؤن میں رہنے والے افراد اس سے مستفید ہو سکیں اس کے ساتھ ٹاؤن کے مختلف یوسیوں میں پیور بلاک سے سڑکوں کی تعمیر کا سلسلہ بھی جاری ہے اور 20 سے زائد پارکوں کا افتتاح کر چکے ہیں عرصہ دراز سے کراچی کی سڑکوں کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا تھا اب اہستہ اہستہ کاموں کے سلسلے کو تیز کر دیا گیا ہے ہم نے پچھلے ادوار میں بھی گلبرگ ٹاؤن کا ماڈل ٹاؤن بنایا تھا اور انشاءاللہ اب بھی اس کو ماڈل ٹاؤن بنائیں گے
عوام سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کو بلدیاتی سہولیات مہیا کرنا ہماری ذمہ داری کا حصہ ہے اور ہماری درخواست ہے کہ تعمیر ہونے والی سڑکوں اور پارکوں کی حفاظت ہم مل کر کریں گے ہم لوگ آپ میں سے ہیں اور آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ یو سی چیئرمین ،کونسلر، بلدیاتی افسران اور علاقہ معززین بھی موجود تھے
