نیوکراچی ٹاؤن کے سیکٹر 5A-3 میں اعظم فیملی پارک اینڈ منی زو کا افتتاح

محدود وسائل میں خدمت کے جذبے کے ساتھ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہے ہیں۔چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف

کراچی: جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے اہلیانِ نیو کراچی ٹاؤن سے کئے گئے وعدے وفا کررہے ہیں۔عوام کو سستی اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے قائد اعظم فیملی پارک اینڈ منی زو سیکٹر 5A-3   کا افتتاح۔امیر جماعت اسلامی منعم ظفر نے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کے ہمراہ پارک کا افتتاح کیا۔

نیو کراچی ٹاؤن سیکٹر 5-A/3   میں عرصہ دراز سے پارک خستہ اور اجڑا ہوا تھا جماعت اسلامی کے نمائندے جب عوام ووٹ سے منتخب ہوکر آئے اور اختیارات ملے تو چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف اور وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے نیو کراچی ٹاؤن کے تمام پارکس و پلے گراؤنڈز کا دورہ کیا جو عدم توجہ اور نامناسب دیکھ بھال کی وجہ سے اجڑ چکے تھے جبکہ نشے کے عادی افراد نے اپنے ٹھکانے بنالئے تھے جس کی وجہ سے علاقہ مکین پریشانی سے دو چار تھے جماعت اسلامی کے نمائندوں نے ان اجڑے پارکوں کو آباد کرنے کا جو وعدہ عوام سے کیا اُسے پورا کرنے کے لئے افسران کے ہمراہ شب و روز محنت کررہے ہیں۔آج قائد ِ اعظم فیملی پارک اینڈ منی زو کا افتتاح کرکے ایک اور وعدہ وفا کردیا ہے۔شاندار افتتاحی تقریب سے امیر جماعت اسلامی منعم ظفر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی پوری ٹیم نے کراچی میں ریکارڈ کام کئے جس میں کراچی کے 125   اجڑے ہوئے پارکوں کو تزین و آرائش کرکے عوام کے حوالے کیا جاچکا ہے،سڑکوں کی مرمت و تعمیر،واٹر اینڈ سیوریج کی لائنوں کی تبدیلی کے ساتھ عوام کے دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے جس سے لوگوں کی زندگیوں میں آسانی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت جماعت اسامی کے نمائندوں کو مکمل اختیارات دینا نہیں چاہتی جبکہ ان کا قابض میئر بھی عوام کی فلاح کے کئے کوئی کام نہیں کررہے ہیں۔جماعت اسلامی کے منتخب ٹاؤن چیئرمینز اپنے اختیارات سے بڑھ کر کام کررہے ہیں تاکہ کراچی کی عوام کو زیادہ سے زیادہ بلدیاتی سہولیات حاصل ہوں۔اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے امیر جماعت اسلامی منعم ظفر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت میں بلدیاتی نمائندے محدود وسائل میں کام کررہے ہیں اور آج اس پارک کا افتتاح کرکے ہم نے نیو کراچی ٹاؤن کی عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کیا ہے۔ہم کوشش کررہے ہیں پرائیویٹ سیکٹر کو ساتھ ملا کر نیو کراچی ٹاؤن کے انفراایسٹریکچر کو بحال کریں تاکہ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی بلا تعطل اور جلد حاصل ہوں، ہم اپنے وعدوں پر قائم ہیں اور انشاء اللہ جلد نیو کراچی ٹاؤن کو ایک ماڈل ٹاؤن بنائیں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں