کراچی: صدر ٹاؤن انتظامیہ کیجانب سے ٹاؤن کے مسیحی ملازمین کوکرسمس کے تہوار سے قبل تنخوائیں جاری کردی گئیں ہیں جس پر مسیحی ملازمین نے چیئرمین منصور احمد شیخ اور میونسپل کمشنر نور حسن جوکھیو سے تشکر کااظہارکیا
چیئرمین منصور احمد شیخ کا کہنا ہے کہ کرسمس سے قبل تنخواؤں کی ادائیگی سے ہمارے مسیحی ملازمین اپنا مذہبی تہوار بھرپور جوش و خروش اور خوشیوں سے منا سکیں گے پاکستان میں بسنے والاہرفردخواہ کسی بھی مذہب،زبان قوم وبرادری سے تعلق رکھتاہو اسے مساوی حقوق حاصل ہیں اور وہ اپنے مذہبی عبادات ودیگر معمولات کی ادائیگی میں آزادہے یہ ایک مسلّم حقیقت ہے کہ اس ملک کی تعمیروترقی میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افرادکابھی بڑااہم کرداررہاہے اور یقیناً مستقبل میں بھی پاکستان کی بقاء وسلامتی میں وہ اپنابھرپورکرداراداکرتے رہیں گے
مسیحی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے منصور احمد شیخ نے کہا کہ آپ اپنی عبادات میں دنیا اور خصوصاّ پاکستان میں امن و سلامتی،بھائی چارے،محبت و اخوّت کے قیام کے لئے خصوصی د’عا کریں صدر ٹاؤن انتظامیہ بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش اور کرسمس کے موقع پر عوام کو تمام تر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی روایتی جوش جذبہ کے ساتھ جاری رکھے گی
میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو کاکہنا تھا کہ 25 دسمبر کا دن ہمیں قائد اعظم کی پاکستان کیلئے کی گئی انتھک محنت اور مسلسل جدوجہدکی یاددلاتا ہے آج ہم سب مل کر عہد کریں کہ بابائے قوم کے رہنما اصولوں پر چلتے ہوئے وطن عزیز کی تعمیروترقی کیلئے اپنے فرائض پوری دیانت اور ایمانداری سے انجام دیں گے ملک کی سا لمیت، استحکام،امن و بھائی چارہ کے فروغ کیلئے آپس کے تمام اختلافات کو ختم کرکے پاکستان کو دور جدید کی ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کریں گے
