کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ ٹاؤن میں ہونے والے واٹر، سیورج اور پیور بلاک سے عزیز آباد اور بلاک 19 روشن باغ کے اطراف گلیوں کی تعمیر کے کاموں کا جائزہ لیا
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر باغات محمد ندیم حنیف اور متعلقہ یو سی چیئرمین اور وائس چیئرمین،دیگر افسران بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے علاقہ معززین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی امور میں بغیر رنگ و نسل عوام کی خدمت کی جائیگی بلاک 2 عزیز آباد اور بلاک 19 روشن باغ کے اطراف کی گلیوں میں پیور بلاک کا کام شروع کر دیا گیا ہے پیور بلاک کا سب سے معیاری بلاک گلبرگ ٹاؤن کی گلیوں میں لگایا جا رہا ہے تاکہ مضبوط اور معیاری سڑکیں تعمیر کی جائیں ہم مرحلہ وار محدود وسائل میں رہتے ہوئے ٹاؤن کی ہر یو سی میں کام کروا رہے ہیں ٹاؤن کی ہر یو سی ہماری یو سی ہے
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا کہنا تھا کہ بلاک 2.15,16میں عرصہ دراز سے سیوریج لائن ناکارہ ہو چکی تھی جس سے آئے دن عوام کو پریشانی کا سامنا تھا حالانکہ واٹر اور سیوریج کا کام بلدیاتی نمائندوں کی ذمہ داری نہیں ہے مگر ہم نے یہ وعدہ کیا تھا کہ اختیارات سے بڑھ کے کام کریں گے اور عوام کو بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچائیں گے اس موقع پر علاقے کی عوام نے چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
