کراچی: چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع نے یوسی04میں گورنمنٹBYJ اسکول کا دورہ کیا جو کہ کچھ عرصہ قبل گوہر ایجوکیشن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے انتظامی امورر سرانجام دینے کیلئے لیا گیا تھا۔
گوہر ویلفیئر کے ایڈمنسٹریٹر برگیڈیئر(ر) نسیم نے چیئرمین رضوان عبد السمیع کا استقبال کرتے ہوئے انہیں اسکول کا دورہ کروایا اور تمام انتظامات کی آگاہی فراہم کی
چیئرمین رضوان عبدالسمیع نے انکی طلباء و طالبات کیلئے کی گئی کاوش اور کارکردگی کو سراہا اور طلباء کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔
چیئرمین رضوان عبد السمیع نے دورہ پر موجود ڈپٹی ڈائریکٹر سینیٹیشن محمد حنیف کو اسکول کے اطراف میں موجود کچرے کے ڈھیرکو فی الفور صاف کرنے کی بھی ہدایات دیں تاکہ طلباء و طالبات کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے۔ اس موقع پر چیئرمین کے ہمراہ کوآر ڈینیٹر جناح ٹاؤن راؤ کاشف، کونسلر یوسی 4ہارون قریشی بھی موجود تھے۔
