کراچی: ٹاون میونسپل کارپوریشن مومن آباد کے چئیرمین ملک عارف نے کہا ہے کہ جو اقوام تعلیم پر توجہ دیتی ہیں وہ ممالک ترقی کرتے ہیں سرکاری اسکولوں کو ان کا کھویا ہوا مقام واپسی دلوانا ہے میں تمام لوگ ایک خاندان کی طرح ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی ایم سی گرلز سکینڈری اسکول نہم جماعت کے سالانہ امتحانات میں امتیازی پوزیشنز لانے والی طالبات میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ، ڈائریکٹر ایجوکیشن ایوب جزبانی وائس چئیرمین یوسی 7ڈاکٹر کبیر فوکل پرسن خضر حیات اختر حرمین بھی موجود تھے اس موقع پر چیئرمین مومن آباد نے کہا کہ جو قومیں تعلیم پر توجہ دیتی ہیں وہ ترقی کرتی ہیں تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے منتخب بلدیاتی قیادت تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ہماری خواہش ہے کہ مومن آباد ٹاؤن کا ہر بچہ تعلیم حاصل کرے سرکاری اسکولوں میں ایونٹ انعقاد کرنے پر میں ڈائریکٹر ایجوکیشن ایوب جزبانی اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اس طرح کے ایونٹ سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے سرکاری اسکولوں کو ان کا کھویا ہوا مقام واپس دلوانا ہے مومن آباد ٹاؤن میں تمام لوگ ایک خاندان کی طرح ہیں اور یہ سب ہمارے بچے ہیں اور اس ڈیڑھ سال کے عرصے میں بچوں کی تعلیم و تربیت میں واضح تبدیلی نظر ارہی ہے یہ سب اساتذہ کی محنت کا ثمر ہے مہمانان گرامی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اساتذہ بھی موجود تھے ۔
