چیئرمین گڈاپ ٹاؤن طارق عزیز بلوچ اور ایم پی اے عبدالرزاق بلوچ کی زیرصدارت ترقیاتی منصوبوں متعلق اجلاس

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے مرکزی آفس میں MPA پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر راجہ عبد الرزاق بلوچ اور چیئرمین گڈاپ ٹاؤن طارق عزیز بلوچ،وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو کی سربراہی میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس طلب کیا گیا ان کے ہمراہ MPA محمد یوسف مرتضیٰ بلوچ بھی موجود تھے

اس اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اس کے بعد چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے ترقیاتی منصوبوں کے خدو خال سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ مقامی حکومتوں کا نظام جتنا مضبوط ہوگا وہاں پر ترقی کی شرح سو فیصد ہوگی اور عوام زیادہ سے زیادہ خوشحال اور مطمین نظر آئیں گی،

گڈاپ ٹاؤن کے اراکین کونسل،لیڈیز ممبران نے مشترکہ طور پر کہا کہ محدود وسائل اور روکاوٹوں کے باوجود چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے گڈاپ ٹاؤن میں ترقیاتی کام کروائے ہیں  جو کہ نظر بھی آرہے ہیں اور دیگر ڈیپارٹمنٹ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ،سولڈ ویسٹ مینجمنٹ، واٹر بورڈ کراچی اور (کے ایم سی) نے کوئی بھی کام نہیں کروایا ہے گڈاپ ٹاؤن  پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر راجہ عبد الرزاق بلوچ نے کہا کہ ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ ملیر پاکستان پیپلز پارٹی کا مضبوط ترین قلعہ ہے ہم تمام اراکین کونسل پارٹی کے کارکن ہیں جس کا عملی ثبوت جیالوں نے ہمیشہ دیا ہے عوام کی تمام تر خواہشات پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں جو ادارے ہمارے ضلع ملیر میں کام نہیں کر رہے ہیں ان سے بہت جلد اراکین کونسل اور چیئرمین کے ساتھ میٹنگ کرکے مسائل فوری حل کروائے گے،

MPA محمد یوسف مرتضیٰ بلوچ نے کہا کہ عوام نے ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے گڈاپ ٹاؤن کی عوام کے مسائل کو حل کرنا ہم سب کی اولین ذمیداری ہے، ضلع ملیر کے جنرل سیکرٹری امداد جوکھیو نے کہا کہ گڈاپ ٹاؤن کے  یوسی چیئرمین اپنے اپنے یوسی فنڈ کے علاؤہ بھی (کے ایم سی) سے ترقیاتی کاموں کے لیے کو ترجیح بنیادوں پر کام کروائے عوام کی پاکستان پیپلز پارٹی سے جو امیدیں وابستہ ہیں ان پر ہر حال میں پورا اترنا ہے۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر احمد یار،پارلمانی لیڈر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور،کونسل ممبر مرتضیٰ یار محمد بلوچ، کونسل ممبر سلیم میمن، کونسل ممبر عبدالستار جوکھیو، کونسل ممبر امن دین جوکھیو، کونسل ممبر داد کریم بلوچ،کونسل ممبر محمد رفیق جوکھیو،کونسل ممبر علی محمد گبول،کونسل ممبر سنی مسیح، لیڈیز ممبر ثمینہ زرداری، مہرالنساء بلوچ، سیما جوکھیو، یوسی چیئرمین رضا جتوئی، راؤ صفدر حیات، نبی بخش پالاری،عظمت اُللہ لنڈ،شاہجہان خاصخیلی،ڈائریکٹر پراپرٹی سہیل یار خان، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی، AEE وسیم آرائیں، پی ایس وائس چیئرمین جہانزیب جوکھیو، پی ایس چیئرمین لعل جان نبی، انفارمیشن سیکریٹری ضلع ملیر شاہجہان خان، علاقائی معززین میں قاسم بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں