ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے کونسل کا اجلاس،کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹیاں تشکیل

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھو پیر کے کونسل کا عام اجلاس چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کی صدارت میں ہوا ۔جس میں مختلف امور پر بحث و مباحثہ ہونے کے ساتھ ساتھ ان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا میونسپل کمشنر آغا خلیق ، وائس چیئرمین رانا عارف، انجینیئر حسن علی شیخ ،اکاؤنٹ آفیسر فیاض چنہ بھی اجلاس میں شریک تھے
اجلاس میں اراکین کونسل علی اکبر کاچیلو ۔ قائد حزب اختلاف حبیب اللہ سواتی ۔ حافظ عمران ۔کوثر اقبال ۔شاہینہ بلوچ ۔فرح ناز نےاپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی اس دوران بہت سی قرار داد منظوری کے لیے پیش ہوئیں جن میں قائد اعظم ڈے/ مسیح برادری کی عید کو سرکاری سطح پر منانا،ہر محکمے پر ان کے کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اراکین کونسل کی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔پاکستان کے دوسرے بڑے تبلیغی اجتماع کے موقع پر مختلف انتظامات کیے جانے کی منظوری
منگھو پیر ٹاؤن کی حدود بہت وسیع ہے اس لیے فیلڈ اسٹاف کے لیے موٹر سائیکل کی اشد ضرورت ہے جس کی خریداری کی منظوری اس کے ساتھ ملازمین کو حج کی سعادت پر بھیجنے کے سلسلے میں قرعہ اندازی بھی کونسل کے اجلاس میں کرائی گئی تاکہ شفافیت کی روایت برقرار رہے اجلاس میں یو سی 10 کے وائس چیئرمین ملک عامر کے انتقال پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور فاتحہ خوانی کرائی گئی۔اس کے علاوہ منگھو پیر ٹاؤن کے اسٹاف کا پیٹرول ری شیڈول کیا گیا اور ڈی پی سی کی گزارشات کو بھی پیش کیا گیا۔ان سب قراردادوں کو ایوان میں بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا
اس موقع پر چیئرمین حاجی نواز علی بروہی کا کہنا تھا کہ میں انتہائی مسرور ہوں کہ ہماری کونسل اور انتظامیہ جس طرح کام کر رہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے اگر ماضی میں اس طرح سے کام ہو جاتا تو آج صورتحال یکسر تبدیل ہوتی لیکن الحمدللہ اب ہم نے درست سمت اختیار کی ہے جس کے نتائج اچھے آ رہے ہیں اور امید ہے آگے مزید شاندار نتائج آئیں گے اہل علاقہ مطمئن رہیں وہ کام کریں گے جس سے علاقے میں انقلابی تبدیلی نظر آئے گی ہمارا کام عوام کی خدمت اور صرف خدمت ہے جس کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں