کراچی: ٹاؤن چئیرمین نصرت اللہ، یوسی چئیرمین فیصل شیخ، ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف اور ورکس کمیٹی کے اویس بیگ نے فیڈرل بی ایریا بلاک 17، بلاک 18، بلاک 19 اور بلاک 20 کے سنگم پر واقع باغ سمن کا دورہ کیا، 20 سال پہلے اس پارک کا افتتاح سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے کیا تھا اس کے بعد اس جگہ کمرشل سرگرمیاں شروع ہوگئیں اور پارک ختم ہوگیا،
ٹاؤن چئیرمین نے اس بڑی اور قیمتی اراضی پر دوبارہ پارک بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ کہ جب پارک آباد ہوتے ہیں تو ہسپتال ویران ہوتے ہیں ہم نے اس جگہ کو ماڈل پارک میں تبدیل کرنے کا عزم کیا ہے اہل محلہ اور یو سی چیئرمین کی درخواست پر ہم یہ پارک بنانے جا رہے ہیں ہماری کوشش ہے محدود وسائل میں عوام کو بلدیاتی سہولیات میسر کریں جو کہ عوام کا حق ہے
اس موقع پر ڈائریکٹر باغات محمد ندیم حنیف نے کہا کہ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی ہدایت پر پارک کے تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے یہاں جوگنگ ٹریک، کنوپی اور بچوں کے لیے فزیکل اپلائنز اور جھولے نصب کیے جائیں گے واضح رہے کہور مختلف علاقوں میں پیور بلاک کا کام بھی جاری ہے اور ہمیشہ کی طرح پھولوں کی نمائش کی تیاری بھی جاری ہے جو کہ عنقریب گلبرگ ٹاؤن میں کی جائے گی ۔
