وائرل کی گئی تمام تصاویر جھوٹی ہیں، سب بینقاب ہونگے:عطا اللہ تارڑ

راولپنڈی: وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ الزام لگانے والوں کے پاس کوئی ثبوت نہیں، پمز اور پولی کلینک کا بیان ہے کہ انہیں کوئی لاش نہیں ملی

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ آرٹی فیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی تصاویر دکھائی جارہی ہیں، تین دن سے تصاویر اور نام تبدیل کیئے جارہے ہیں۔پولیس پر شیلنگ کی گئی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور غریب لوگوں کی گاڑیاں جلائی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جو لوگ چپلیں چھوڑ کر گئے اب لاشوں کی سیاست کی جارہی ہے۔ بشریٰ بی بی خون خرابا کرانا چاہتی تھیں لیکن ناکام ہونے پر فرار ہوگئی اور فرار ہونے کو جسٹیفائے کرنے کیلئے لاشوں کی باتیں کی جارہی ہیں، ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جس شخص کیلئے کہا گیا کہ وہ نماز پڑھ رہا تھا وہ ٹک ٹاک بنا رہا تھا بلکل سلامت ہے، لاشوں کی باتیں جھوٹ پر مبنیں ہیں۔ بشریٰ بی بی کو کنٹینر پر چڑھ نے کا شوق تھا جو اس کا پورا نہیں ہوسکا۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ یہ لوگ اداروں کو نشانہ بناتے ہیں، جوانوں کی قربانی کی باتیں نہیں کی جاتیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں