کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن پراپنے پیغام کہا ہے کہ آج فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔ہم نے اسرائیل کی جارحانہ کارروائیوں کی ہمیشہ مذمت کی ہے
سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کی فلسطینیوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیئے حمایت جاری رہے گی۔فلسطینیوں پر اسرائیلی ظلم کو عالمی برادری نظرانداز نہیں کر سکتی۔پاکستان ہمیشہ فلسطین کی آزادی اور امن کی حمایت کرتا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کو فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیئے اقدامات کرنے چاہیئے۔فلسطین پر اسرائیلی قبضہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔سندھ کی عوام فلسطین میں امن اور آزادی کے لیئے دعاگو ہے۔
