جوانوں نے بہادری کے ساتھ مظاہرین کو پسپا کیا،جیت پاکستانیوں کی ہوئی:محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک سے خیبر پلازہ تک دورہ کیا اور ڈی چوک میں ڈیوٹی پر موجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے جوانوں کی تعریف کی۔

محسن نقوی نے ڈی چوک اور اسلام آباد کے علاقے کلیئر کرانے پر رینجرز، اسلام آباد، پنجاب و سندھ پولیس، ایف سی اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا

وزیر داخلہ نے شرپسندوں سے کلیئر کرائے گئے علاقوں کا جائزہ بھی لیا  اور سٹرکوں کی فوری صفائی کا حکم دیا اور سی ڈی اے کو صفائی کے لئے ہدایات دیں۔

محسن نقوی نے شرپسندوں کے حملوں سے عمارتوں اور دیگر تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا اور سٹرکوں سے رکاوٹیں ہٹانے کی بھی ہدایت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر کہ شرانگیزی کی سازش بری طرح ناکام ہوئی، رینجرز کے افسروں اور جوانوں نے بہادری کے ساتھ مظاہرین کو پسپا کیا۔پاک فوج، ایف سی، اسلام آباد، پنجاب اور سندھ پولیس کو جراتمندانہ کردار پر مبارک باد دیتا ہوں، پرامن پاکستان اور پاکستانیوں کی جیت ہوئی ہے۔

https:/hot-news/16722/

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں