کورنگی ٹاؤن میں پیپلز یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کا آغاز کردیا گیا

کراچی: کورنگی ٹاؤن چیئرمین نعیم شیخ نے پیپلز یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام کا باقائدہ آغاز کردیا ہے، ان کے ہمراہ ڈائریکٹر آئی ٹی و ایجوکیشن کے شجاعت حسین پروگرام منیجر آصف عمر سمیت دیگر موجود تھے

پیپلز یوتھ اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام طلبہ و طالبات کو ڈیجٹل مارکیٹنگ،ای کامرس اور سی آئی ٹی کی کلاسز مفت دی جاری ہیں ،مذکورہ کلاسز ہفتے میں 4دن صبح 9سے رات 9 بجے تک دی جاتی ہیں ،2دن لڑکے اور 2دن لڑکیوں کی کلاسز کے رکھے گئے ہیں۔

چیئرمین نعیم شیخ نے کہا کہ کورنگی کی عوام سے مفت اعلیٰ تعلیم کا وعدہ کیا تھا جو آج پورا کردیا ہے ،یہ بچے اور بچیاں اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاکستان کا نام روشن کرینگے ،کراچی کے نوجوانوں کو بہترین روزگار فراہم کرنا بلاول بھٹو کا مشن ہے جس کو ہم پورا کررہے ہیں،

ڈائریکٹر آئی ٹی و ایجوکیشن شجاعت حسین نے بتایا کہ چیئرمین کی ہدایت کے بعد کلاسز شروع کردی گئی ہیں ،تعلیمی نظام میں بہتری لارہے ہیں ،اس پروگرام کے تحت 900طلبہ و طالبات کو مفت کورسز کروائے گے ،چیئرمین نعیم شیخ نے وعدہ کیا ہے کہ وہ کورنگی کی عوام کو اعلیٰ تعلیمی نظام دینگے اس مشن کو ہم نعیم شیخ کے ساتھ ملکر پورا کررہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں