عمران خان کے رہا نہ ہونے تک احتجاج جاری رہے گا:بشریٰ بی بی

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک ہیں اور کارکنوں کی حوصلہ افزائی انہوں نے خطاب بھی کیا۔

بشریٰ بی بی نے ہزارہ انٹرچینج کے قریب احتجاج میں شامل افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا جب تک خان عمران خان کے رہا نہ ہونے تک ہم اس مارچ کو ختم نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا میں اپنی آخری سانس تک کھڑی رہوں گی، آپ لوگ میرا ساتھ نہیں دیں گے تب بھی میں کھڑی رہوں گی کیونکہ یہ صرف میرے شوہر کی بات نہیں بلکہ یہ اس ملک اور اس ملک کے لیڈر کی بات ہے۔

بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ مجھے امید نہیں یقین ہے کہ پٹھان غیرت مند قوم ہے اور آخری وقت تک وہ ساتھ نہیں چھوڑتے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں