پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آج ہونے والے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد جانے والے اہم راستے سیل کردیے گئے۔
اسلام آباد کی اہم سرکاری عمارتوں پر رینجرز تعینات کردی گئی، مختلف مقامات سے کنٹینرز لگا کر راستوں کو بند کردیا گیا۔
ڈی چوک میں رکھے گئے کنٹینرز پر بھی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔
پولیس، ایف سی، پنجاب پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری ڈی چوک پر تعینات کردی گئی۔
انٹرنیٹ سروس کی بندش
وزارت داخلہ نے انٹرنیٹ سروس کی بندش کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق صرف سکیورٹی خدشات والے علاقوں میں موبائل ڈیٹا اور وائی فائی سروس بندش کا تعین کیا جائے گا۔ملک کے باقی حصوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس چلتی رہے گی
