دریائے سندھ سے کینال نکالنے پر جےیوآئی کی آج کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس

کراچی: جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے سندھ کے زیر اہتمام ارسا ایکٹ میں ترمیم اور دریائے سندھ پر چھ کینالوں کی تعمیر کے فیصلے کیخلاف آل پارٹیز کانفرنس آج کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی ۔

جےیوآئی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق جےیوآئی سندھ کے گزشتہ صوبائی مجلس عاملہ اور مجلس شوریٰ کے مشترکہ اجلاس میں دریائے سندھ کا پانی چوری کرنے ، ارسا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف احتجاجی مہم کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ، جس کے بعد جےیوآئی کے صوبائی امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی ، سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کے حوالے سے مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے رابطہ کرکے انہیں اعتماد لیا ۔ جےیوآئی سندھ کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کے دعوت نامے تمام قومی سیاسی ، مذہبی اور نیشنلسٹ تنظیموں کو دعوت نامے جاری کردئیے ہیں ۔

واضح رہے کہ جمعیۃ علماء اسلام صوبہ سندھ ملک کی تمام بڑی سیاسی ، مذہبی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی ، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، پاکستان تحریک انصاف ، جماعت اسلامی ، متحدہ قومی موومنٹ ، راہ حق پارٹی، قومی عوامی تحریک ، سندھ ترقی پسند پارٹی ، جےیوپی ، ٹی ایل پی، مرکزی مسلم لیگ ، مرکزی جمعیت اہلحدیث ، ایم ڈبیلو ایم ، عوامی نیشنل پارٹی اور ایم کیو ایم حقیقی سمیت دیگر پارٹیوں کے قائدین شرکت کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں