پنجاب شدید اسموگ اور دھند کا شکار،آؤٹ ڈور کام پر پابندی عائد

لاہور کے بعد ملتان، بہاولپور اور راجن پور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید اسموگ اور دھند کے باعث حد نگاہ کم ہوکر رہ کئی۔

حکومت نے آؤٹ ڈور کام پر پابندی عائد کردی،مختلف مقامات پر موٹرویز کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔

موٹر وے ایم 2 کو لاہور سے بھیرہ تک، موٹر وے ایم 3 کو لاہور سے درخانہ تک اور موٹر وے ایم فور ملتان سے پنڈی بھٹیاں تک بند کر دی گئی ہیں۔

ترجمان کے مطابق موٹر وے ایم 5 ملتان سے سکھرتک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی بند بھی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں