سمندر میں جتنا پانی جانا چاہیے اتنا ہمارے پاس دستیاب نہیں:وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنس کی ملاقات کی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

آسٹریلین ہائی کمشنر کے کہا کہ میں نے بھنبھور کا دورہ کیا ہے،بھنبھور میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے،مہمانوں کی کتاب میں محترمہ بینظیر بھٹو کے انگلش میں خوبصورت تاثرات لکھے ہوئے تھے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ اور آسٹریلین ہائی کمشنر کے درمیان آثار قدیمہ، ماحولیات، دریائی نظام اور انڈس ڈیلٹا پر تفصیلی گفتگو ہوئی

آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنس کا کہنا تھا کہ انڈس ڈیلٹا کی بہت شاندار تاریخ ہے،سندھ حکومت انڈس ڈیلٹا کا تحفظ کرے اور سمندری حیات کی نشونما اور  آلودگی سے محفوظ رکھا جائے۔دریائے سندھ  کا پانی انڈس ڈیلٹا میں جانے سے سمندر کو آگے بڑھنے سے روکنے کا قدرتی ذریعہ ہے۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں دریائے سندھ کا زیریں علاقہ ہونے کی وجہ سے پانی کی کمی کا سامنہ ہے، سمندر میں جتنا پانی جانا چاہیے اتنا ہمارے پاس دستیاب نہیں ہے۔سندھ میں مختلف مذاہب کے لوگ محبت اور بھائی چارے کے ساتھ رہتے ہیں۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبہ میں کافی کاہی گراؤنڈ بلیو ٹرف کے ساتھ قائم کئے ہیں،سندھ حکومت نے ہاکی کے فروغ کیلئے اچھی سرمایہ کاری کی ہے۔ہاکی کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کے باوجودمثبت نتائج حاصل نہیں ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ اور سٹریلین ہائی کمشنر  کا پی پی پی موڈ کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایک کویتی کمپنی کے ساتھ این ای ڈی آئی ٹی پارک قائم کر رہے ہیں، سندھ حکومت کے بیشتر منصوبے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ پر چل رہے ہیں۔سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔سولرلائیزیشن پروگرام کے تحت 20 ملین سولر سسٹم دی رہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں