ہفتے کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بازارِ حصص میں مارکیٹ کا آغاز 854 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے ساتھ ہوا جب کے ایس ای 100 انڈیکس 91 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کرکے 91814 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
1099پوائنٹس کی ریکارڈ ساز تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 91959 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔
