ریاض: سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا حجم 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی وزیرِ سرمایہ کاری انجینئر خالد بن عبدالعزیز الفالح اور مشیرِ شاہی دیوان کے ساتھ ریاض میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مالی معاملات میں پاکستان سے تعاون پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ۔سعودی عرب سے سمجھوتوں کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی عمل شروع ہوچکا، پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی کی منازل طے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فیوچر انویسٹمنٹ اینیشیٹو سعودی ولی عہد کا ویژنری منصوبہ ہے،امید ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، ہم سعودی عرب کی ضرورت کے مطابق ہنر مند افرادی قوت فراہم کریں گے۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف اور ان کے وفد کی میزبانی اعزاز کی بات ہے، شہبازشریف کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات نتیجہ خیز رہی۔
