جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ دیا
خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے خصوصی بنچ میں بیٹھنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ہمارے اعمال دیکھ رہے ہیں اور تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی
جسٹس منصور علی شاہ نے خط میں لکھا کہ پہلے بھی لکھا تھا ترمیمی آرڈیننس پر فل کورٹ بیٹھنے تک خصوصی بنچز کا حصہ نہیں بنوں گا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے نیا خط 23 اکتوبر کو لکھا، خط چیف جسٹس کو بطور سربراہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی لکھا گیا۔
